ایک نوجوان کی اپنےعلاقے کیلئے حق کی آواز جنڈ:اہلیان تراپ کاحکومت سے گیس فراہمی کا مطالبہ اہلیان موضع تراپ تحصیل جنڈ ضلع اٹک کا وفاقی و زیر پٹرولیم سے گیس فراہمی کا مطالبہ، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ موضع تراپ کے دریائے سواں کا جنوبی اور مشرقی علاقہ ضلع چکوال کی آبادی پر مشتمل ہے جس میں قدرتی گیس موجود ہے اور پورا علاقہ اس گیس سے مستفید ہو رہا ہے۔ دونوں آبادیوں کا فاصلہ ڈیڑھ کلو سے دو کلو میٹر ہے تراپ کی آبادی پچیس سے تیس ہزار کے درمیان ہے، چکوال کے گائوں شا محمد ولی سے اگر تراپ کو گیس فراہم کی جائے تو خرچہ نہ ہونے کے برابر ہے ہم وزیراعظم، وزیراعلیٰ ، وزیر پٹرولیم و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موضع تراپ کو گیس فراہم کی جائے۔(محمد حنیف )
